05 April 2018 - 15:33
News ID: 435487
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ عالمی ادارے صہیونی حکومت کے خاتمہ میں کردارا داکریں تاکہ فلسطین کا پورا کنٹرول فلسطینیوںکے پاس ہوسکے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا کہناہے کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے اور فلسطینیوں کو حق ہے کہ وہ اپنی ریاست قائم کریں ۔

پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کا بیان ہے کہ پاکستان اور اسرائیل میں کوئی چیز مشترک نہیں اور نہ ہی ہو سکتی ہے اور برصغیر کے لوگ فلسطینیوں کی منشاءکے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے ، اور ہم مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ جارحیت کی بھی شدیدی الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حجت الاسلام ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں واضح طور پر کہاتھاکہ برصغیر کے لوگ فلسطینیوں کی منشاءکےخلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہمیں فلسطینیوں کو یہ باور کرانا ہے کہ برصغیر میں بسنے والے مسلمان آپ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام بھی اسی نظریہ کے حامل ہیں کہ اسرائیل ایک غاصب اور غیر قانونی حکومت ہے اور پاکستان ایک نظریاتی اور قانونی حکومت ہے اس لئے ان کے درمیان کوئی چیز مشترک نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ امُت مسلمہ کے تمام ممالک اپنے آپس کے اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے اسرائیل کی سفاکیت کےخلاف متحد ہو جائیںاور ایک ایسا مضبوط لائحہ عمل وضع کریں جس سے فلسطینیوں کو آئے روز اس منظم صہیونی دہشتگردی سے نجات مل سکے ۔

آخر میں حجت الاسلام ساجد نقوی نے کہا کہ عالمی ادارے صہیونی حکومت کے خاتمہ میں کردارا داکریں تاکہ فلسطین کا پورا کنٹرول فلسطینیوں کے پاس ہو تاکہ وہ جسے چاہیںاسے آباد رکھیں اور جو حقوق ہیں وہ انہیں حق دیںتاکہ پورے فلسطین میں فلسطینیوں کی ریاست اور حکومت قائم ہو۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬