06 April 2018 - 11:20
News ID: 435492
فونت
شرف لقمان:
یمنی فوج کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ بے رحمانہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔
شرف لقمان

رسا ںیوز ایجنسی کی المنار سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان لقمان شرف نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ بے رحمانہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جب تک یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت جاری رہے گی تب تک سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا ۔ اس نے کہا کہ اپنا دفاع یمنی عوام اور فوج کا حق ہے اور ہم سعودی عرب کو تاریخی سبق سکھانے کے لئے بھی آمادہ ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے حکام در حقیقت امریکہ اور اسرائیل کے ایجنث ہیں جو خطے میں امریکی پالیسیوں اور امریکہ کے وہابی  اسلام کو فروغ دے رہے ہیں سعودی عرب کے گذشتہ اور حالیہ بادشاہوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گہری اور گھناؤنی سازشیں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے دوران طشت از بام کردی ہیں۔ سعودی ولیعہد نے کہا کہ سعودی عرب نے خطے میں وہابیت اور دہشت گردی کو امریکہ کے کہنے پر فروغ دیاہے اور سعودی عرب آج بھی اسلام کے بجائے امریکہ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور امریکید ستورات پر عمل پیرا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬