05 April 2018 - 15:45
News ID: 435488
فونت
اعلی ایرانی سفارتکار :
علی رضا جہانگیری نے مزید کہا کہ جو ممالک آج کی نشست میں کیمیائی ھتھیاروں کا شکار بننے والوں کا نام لے رہے ہیں وہ کیوں ایران کا نام نہیں لیتے؟ جبکہ ایران کیمیائی ھتھیاروں کا شکار ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
علی رضا جہانگیری

رسا نیوز ایجنی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سفارتکار علی رضا جہانگیری نے کیمیائی ھتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (OPCW) کے غیرمعمولی اجلاس میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیمیائی ھتھیاروں اور اس پر عالمی خاموشی کا شکار رہا ہے۔

اس نشست کا مقصد روسی جاسوس کے حوالے سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان حالیہ تنازع کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا کہ کیمیائی ہتھیار کنونشن کے تحت ہر معاملت کو سیاست میں الجھانا حکومتوں کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ اس اقدام سے کیمیائی ھتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ساکھ خطرے میں پڑ جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الزامات یا حتمی فیصلے سے پہلے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے بلکہ ایسے تنازعات کے حل کے لئے عالمی تنظیم کی صلاحیت پر انحصار کیا جائے۔

علی رضا جہانگیری نے مزید کہا کہ جو ممالک آج کی نشست میں کیمیائی ھتھیاروں کا شکار بننے والوں کا نام لے رہے ہیں وہ کیوں ایران کا نام نہیں لیتے؟ جبکہ ایران کیمیائی ھتھیاروں کا شکار ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف ایسے ھتھیاروں کا شکار رہا بلکہ ہم بین الاقوامی خاموشی کا بھی شکار ہیں۔ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے یہی ہے کہ کیمیائی ھتھیاروں کی ہرطرح مذمت کرتے ہیں۔

اس نشست کے موقع پر ایرانی سفیر نے روس، چین، پاکستان، شام، وینزویلا، کیوبا، نیکاراگوا، بیلاروس، قازقستان، ارمینیا، کرغزستان، جمہوریہ آذربائیجان، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندوں کی جانب سے مشترکہ بیان کو پڑھ کر سنایا جس میں باہمی تعاون اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے حالیہ تنازع کے حل پر زور دیا گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬