‫‫کیٹیگری‬ :
07 April 2018 - 12:40
News ID: 435500
فونت
افغانستان کے معروف اہل سنت عالم دین:
مغربی افغانستان علماء کونسل کے سربراہ نے بیان کیا کہ گمراہ فرقہ " وھابی " سنت رسول اسلام(ص) کے پیرو نہیں ہیں اور یہ لوگ امریکا کے تربیت یافتہ ہیں ۔
مولوی خداداد صالح

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے معروف اہل سنت عالم دین اور مغربی افغانستان علماء کونسل کے سربراہ مولوی خداداد صالح نے ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکا ، وھابیوں کا حامی ہے کیوں کہ یہ گمراہ فرقہ انہیں کا تربیت یافتہ ہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: وھابی، سنت رسول اسلام(ص)  کے پیرو نہیں ہیں بلکہ یہ لوگ حضرت (ص) نیک سنتوں کی توہین کرتے ہیں ۔

مولوی صالح نے سعودیہ کے ولی عھد کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: محمد بن سلمان نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکا وھابیت کی ترویج کے لئے پیسے خرچ کرتا ہے کہ جو اس فرقہ کے لئے بہت بڑی ذلت و حقارت شمار کی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : امریکا وھابیت کے مکروہ چہرے کی ترویج کر کے دنیا کی نگاہ میں اسلام کا چہرہ بگاڑنا چاہتا ہے نیز ملت اسلامیہ میں اختلاف ڈالنا چاہتا ہے ۔

مغربی افغانستان علماء کونسل کے سربراہ نے تاکید کی: وھابی کے پیچھے نماز پڑھنا باطل ہے ، علماء کی ذمہ داری ہے کہ ان کی فعالیتوں اور سرگرمیوں پر پابندیاں لگائیں اور ہرات کی دیندار عوام کو ان کے ہاتھوں گمراہ ہونے سے روکیں ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہرات کی شیعہ مسجدوں میں وھابیوں کے متعدد خودکش حملہ ہوئے جس کے نتیجہ میں سیکڑوں نمازی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬