06 April 2018 - 11:25
News ID: 435493
فونت
قم ایران:
مجلس وحدت قم کے سیکرٹری جنرل نے شہداء سانحہ چلاس اور کوئٹہ شہر میں ہونیوالی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے دفتر ایم ڈبلیو ایم قم میں منعقد تحلیلی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے کوئٹہ میں منظم انداز سے شیعہ نسل کشی جاری ہے۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  گذشتہ روز شہداء سانحہ چلاس اور کوئٹہ شہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنک کے حوالے سے دفتر مجلس وحدت مسلمین قم میں ایک تحلیلی نشست منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام اور طلاب نے شرکت کی۔ اس نشست سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت قم کے سیکرٹری جنرل محمد موسٰی حسینی نے کہا کہ ایک عرصے سے کوئٹہ میں منظم انداز سے شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ کوئٹہ میں سخت سکیورٹی کے باوجود نہتے اور مظلوم لوگوں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے اور قاتل ہمیشہ فرار ہو ہو جاتے ہیں، یہ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے۔ واقعہ چلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی بدترین دہشت گردی تھی، جس میں مسلح تکفریوں نے بےگناہ مسلمانوں کو قتل کیا تھا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان قاتلوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬