07 April 2018 - 13:30
News ID: 435501
فونت
مقبوضہ بیت القدس میں اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی باشندوں پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میںم زید ۸ فلسطینی شہید اور ۱۰۷۰ زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ کی پٹی

رسا ںیوز ایجنسی کی سما سے رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت القدس میں  اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی باشندوں پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میںم زید 8 فلسطینی شہید اور 1070 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک کے دوسرے جمعہ کو بھی غزہ کی سرحد پر ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ  کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سرحد پر ٹائر جلائے اور آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بازی کی۔

نہتے مظاہرین کے خلاف اسرائیل فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 8 نوجواں کو شہید کردیا جس کے بعد 30 مارچ ’یوم الارض‘ سے اب تک شہدا کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے شہداء اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں عورتویں اور بچے بھی شامل ہیں ۔  ایک طرف فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظآلم کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف سعودی رعب کے ولیعہد غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کررہے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب فلسطینی بشندوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے سعودی عرب ، مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لئے بھی بڑے پیمانے پر فنذڈ  فراہم کررہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬