رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اپنی ایک تقریر میں بیان کیا : جب حسن خلق زیادہ ہو تو اگر مشکل بھی پائی جاتی ہو تو ایک ساتھ بیٹھ کر بات جیت کے ذریعہ حل کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : جو لوگ اس وقت لوگوں کی خدمت میں مشغول ہیں وہ جان لیں کہ ان کے اعمال لکھے جاتے ہیں اور ان کی یہ زحمت ضایع نہیں ہوگی بلکہ خداوند عالم ان کے اس اعمال کا اجر عنایت کرے گا ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : عوام ان لوگوں سے جو ان کی خدمت کرتے ہیں محبت کرتی ہیں اور ان خدمت گزاروں کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور لوگوں کی طرف سے نیک دعائیں حکام و خدمت گزاروں کے ساتھ ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : خداوند عالم نے بھی اپنی رضایت کو لوگوں کی رضایت قرار دی ہے اور آئمہ اطہار علیہم السلام نے بھی لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے اور ان کے امور کو انجام دینے کی سفارش کی ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کہا : شہر قم میں زائروں کی روز بروز بڑھتی تعداد اس بات کی علامت ہے کہ زائرین اس شہر کے خدمت سے راضی ہیں ، میری گزارش یہ ہے کہ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری و قائم رہے ۔ شهر قم ام القرای جهان اسلام اور خانه اهل بیت (ع) ہے اس بنا پر شہر قم کی خدمت اہل بیت علیہم السلام کی خدمت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/