‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2018 - 17:48
News ID: 435522
فونت
خرم آباد کے امام جمعہ:
صوبہ لرستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے ماہ رجب کو خود سازی اور معنویت کا مہینہ جانا اور کہا: رجب اور شعبان، جسم و روح کی تطھیر اور ماہ مبارک رمضان میں الھی ضیافت کے لئے خود کو امآدہ کرنے کا مہینہ ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میرعمادی

صوبہ لرستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میرعمادی نے خرم آباد میں رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ماہ رجب کو خود سازی اور معنویت کا مہینہ بتایا ۔

انہوں ںے ماہ رجب کی بعض فضیلتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ماہ رجب ، ماہ نزول رحمت الھی ہے ، اس مہینہ میں انسان اپنے جسم و روح کی تطھیر کرے اور معنویت و خودسازی کی جانب قدم اٹھائے ۔

حجت الاسلام والمسلمین میرعمادی نے ماہ رجب کے برکتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: معنویت کی جانب تمایل ، ایمان کی تقویت اور خود سازی اس مہینہ کی برکتوں میں سے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماہ رجب ، ماہ رمضان میں ضیافت الھی کا دعوت نامہ حاصل کرنے کا مہنیہ ہے کہا : اعمال کی کئی گنا جزا دریافت کرنا اس ماہ کی خصوصیتوں میں سے ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬