رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے آيت الله عبدالنبی نمازی نے بیان کیا ہے کہ آج صیہونی اور برطانیہ و آل سعود و آل خلیفہ اور آل نہیان کی دشمنی و شیطنت سامنے آچکی ہے اور یہ خداوند عالم کا وعدہ ہے کہ دنیا مستقبل میں نیک و صالحین کا ہے ۔
کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے بیان کیا : دشمنان اسلام کی طرف سے مشرق وسطی میں ظلم و جنایت بیداری اور اقوام کی طرف سے اسلام کی طرف رغبت کا سبب بنا ہے اور بہت آسانی سے آل سعود جو خود کو خادم الحرمین الشرفین کا دعوا کرتا ہے اور ضیفوف الرحمان جانتا ہے اس کے چہرے سے نقاب اٹھ گیا اور معلوم ہو گیا کہ یہ خاندان صیہونیوں سے بھی زیادہ صیہونی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : یمن میں آل سعود کا ظلم و جنایت اور بمباری اور بچے و عورتوں اور یمن کی مظلوم عوام کا فضا و زمین اور دریا سے حملہ و قتل و غارت اور ملک کی بنیادی ڈھانچے کی تباہی اس بات کی علامت ہے کہ پہلے سے زیادہ لوگوں کا رجحان اسلام و انقلاب کے سلسلہ میں ہے ۔
آيت الله نمازی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ صیہونیوں کی جڑ و بنیاد آل سعود ہے بیان کیا : تاریخی تحقیقات سے مشخص ہو چکا ہے کہ آل سعود کی بنیاد اور آبا و اجدار صیہونی ہیں اور ان کا اسلام بھی صیہونی اسلام ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/