09 April 2018 - 18:03
News ID: 435523
فونت
آیت الله سید محمد سعید حکیم:
مرجع تقلید نجف اشرف نے عراقی طلاب سے ملاقات میں کہا کہ حوزات علمیہ کے طلاب متواضع اور حسن خلق کے مالک بنیں ۔
آیت الله سید محمد سعید حکیم

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ بصرہ کے حوزہ امام جواد (ع) کے دینی طلاب نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے دینی طلاب کو خداوند متعال کی قربت اور گناہوں سے دوری کی نصیحت کی اور کہا: طلاب ، متقی و پرھیزگار ، متواضع اور حسن خلق سے خود کو مزین کریں اور لوگوں کو احکام دین اسلام سے آشنا کرنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کی کہ عوام جس قدر طلاب پر اطمینان کرے گی اتنا ہی طلاب کی باتیں ان پر اثر انداز ہوں گی ۔

اس مرجع تقلید نے ان طلاب کی ترقی اور توفیقات کے لئے خداوند متعال سے دعا کی اور کہا: طلاب تمام مسائل میں خداوند متعال پر توکل کریں اور تبلیغ دین کی راہوں میں موجود مشکلات و سختیوں کو برداشت کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: طلاب علوم دین اپنے دوش پر موجود ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے کر رضایت الھی حاصل کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬