‫‫کیٹیگری‬ :
23 April 2018 - 14:27
News ID: 435669
فونت
آیت الله اراکی:
عالمی مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ «علی» شب قیامت کا رمز و راز ہے کہا: ولایت کے معنی یہ ہیں کہ انسان اپنی جوانی اور توانائی کو حجت خدا کی محبت و اطاعت میں صرف کرے ۔
آیت اللہ محسن اراکی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت الله محسن اراکی نے حوزہ علمیہ معصومیہ کی مسجد میں منعقد اپنے ھفتہ وار درس اخلاق کی نشست میں جس میں حوزہ علمیہ قم کے سیکڑوں طلاب و افاضل نے شرکت کی، امام سجاد(ع) سے منقول مناجات محبین کے ٹکڑے کے جانب اشارہ کیا اور کہا: پروردگار عالم کا زیادہ سے زیادہ ذکر، ایمان و نفاق کی حد ہے ۔

عالمی مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا: زیادہ سے زیادہ ذکر خدا کرنے والے کے سامنے سے تاریکی اور ظلمت کے پردے ہٹ جاتے ہیں اور انسان اس ذکر کے ذریعہ نور کی وادی میں داخل ہوجاتا ہے ۔

انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگرانسان بندگی کے لئے ملی مہلتوں سے غفلت برتے تو اس کا دل تاریکیوں سے بھر جائے گا کہا: غفلت باعث ہوگی کہ انسان آہستہ آہستہ طغانیت و سرکشی کے گرد و غبار میں ڈوبتا چلا جائے اور حق سے بہک جائے ۔

آیت الله اراکی نے کہا: ولایت کے معنی یہ ہیں کہ انسان اپنی جوانی اور توانائی کو حجت خدا کی محبت و اطاعت میں صرف کرے ، راہ ولایت میں قدم رکھنے والے بلاوں اور مصیبتوں کو بھی  حَسِین دیکھتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬