رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیه امام خمینی (ره) کے متولی آیت الله صدیقی نے اپنے اخلاق کے درس میں بیان کیا : خداوند عالم نے آدم کی خلقت و پیدائش کے مقصد کو اپنی خلافت مطلق بیان کی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : بیان کرنا ضروری ہے کہ خداوند عالم کی جانشینی آدم کے لئے نہیں ہے بلکہ آدمیت کے لئے ہے اور اسی وجہ سے آدمیت کا مقام خلیفۃ الہی مقام ہے ۔
آیت الله صدیقی نے اس تاکید کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے اپنی زندگی کو خلیفۃ اللہی خط پر تنظیم کرے بیان کیا : نجات و کامیابی کا تنہا راستہ اہل بیت علیہم السلام اور قرآن کریم سے تمسک میں ہے ۔ انسان اگر نور کے قافلہ سے دوری اختیار کرے تو تباہ و نابود ہو جاتا ہے اس وجہ سے گناہ اور معصیت راستہ سے انحراف اور تاریکی راہ پر قدم بڑھانے کی وجہ سے ہے ۔
مدرسہ علمیه امام خمینی (ره) کے متولی نے اہل بیت علیہم السلام کو فیض الی اللہ کا مجری بیان کیا ہے اور کہا : کبھی کبھی شیعوں پر یہ الزام و اتہام لگایا جاتا رہا ہے کہ ہم لوگ اہل بیت علیہم السلام کو شریک اور خداوند عالم کے مساوی جانتے ہیں حالانکہ ان کی یہ بات غلط ہے کیوں کہ آئمہ اطہار علیہم السلام خداوند عالم کے وجود میں ڈوبے ہیں اور خداوند عالم کے وجود میں کوئی وجود نہیں دیکھتے ہیں ۔
آیت الله صدیقی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام کی مشیت و ارادہ ، خداوند کی مشیت و اراده ہے کہا : اہل بیت علیہم السلام خداوند عالم کے مظہر ہیں اور ان کے وجود میں کوئی استقلال نہیں پایا جاتا ہے سوائے یہ کہ آئمہ اطہار علیہم السلام الہی ارادہ کے مجری و مظہر ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/