23 April 2018 - 11:58
News ID: 435666
فونت
سعودی عرب کے ایک سیاسی اہلکار غانم الدوسری نے ریاض میں سعودی عرب کے شاہی محل پر فائرنگ کے واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محل پرسابق ولیعہد محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں۔
 محمد بن نائف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ایک سیاسی اہلکار غانم الدوسری نے ریاض میں سعودی عرب کے شاہی محل پر فائرنگ کے واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محل پرسابق ولیعہد  محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں۔

غانم الدوسری نے کہا کہ سعودی عرب کے برطرف شدہ ولیعہد محمد بن نایف کے حامیوں نے شاہی محل پر فائرنگ کی اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر مزید کارروائی کرسکتے ہیں۔

غانم الدوسری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس اہم واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔ اس نے کہا کہ محمد بن سلمان امریکہ کے تمام مطالبات کو تسلیم کرکے اپنے اقتدار کو مضـوط بنانا چاہتا ہے لیکن اسے اندرونی سطح پر شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬