23 April 2018 - 14:48
News ID: 435670
فونت
حجت الاسلام مؤمنی:
حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی نے صحیفہ سجادیہ اور نهج البلاغہ پر کم توجہی پر شدید تنقید کی اور کہا: اگر ہم معاشرے میں مشکلات دیکھتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ معاشرہ دعاوں سے دور ہوگیا ہے ۔
 حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مؤمنی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے صحیفہ سجادیہ کے حوالے سے منعقد ایک نشست میں جس میں حوزہ علمیہ قم کے محققین، اساتذہ ، اسکالرس اور میڈیا اہلکاروں نے شرکت کی، امام موسی کاظم(ع) سے منقول ایک روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا : خداوند متعال نے امتحانات کے اندر ہمارے لئے وہ نعمتیں رکھی ہیں جس سے ہم آگاہ نہیں ہیں اور وہ دعا ہے ۔

سرزمین ایران کے مشھور مقرر نے مزید کہا: ہمارے معاشرہ میں چاہئے وہ حمکراں طبقہ ہو چاہے وہ عوامی طبقہ دنوں ہی میں مستقبل کے حوالے سے کوئی پروگرامینگ موجود نہیں ہے بلکہ مستقبل کے سلسلے میں فقط حیرانی و پریشانی ہے کہ حکمراں طبقہ سے عوامی طبقہ تک پہونچ چکا ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بعض ہوائی اڈوں پر مغربی نفسیات کے ماہرین کے جملے تو دیکھنے کو کافی ملتے ہیں مگر صحیفہ سجادیہ کا ایک بھی جملہ دیکھنے کو نہیں ملتا بیان کیا: صحیفہ سجادیہ اور نهج البلاغہ کم توجہی کا شکار ہیں ، اگر ہم معاشرے میں مشکلات دیکھتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ معاشرہ دعاوں سے دور ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین مؤمنی نے مزید کہا: بعض شھروں میں ماہ مبارک رمضان میں لوگ پوری شب دعاوں میں مصروف رہتے ہیں کہ جو نیک اور قابل تعریف عمل ہے ۔/۹۸۸/ ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬