23 April 2018 - 19:58
News ID: 435673
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے جارح قوتوں کی بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں-
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی  شہریوں پر بمباری میں  شدت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ سعودی عرب اور دیگر جارح طاقتیں یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بے بس ہوگئی ہیں -

سعودی عرب کےجنگی طیاروں نے اپنے تازہ ترین وحشیانہ حملوں میں یمن کے صوبہ حجہ میں شادی  کی ایک تقریب پرحملہ کرکے کم سے کم ساٹھ عام شہریوں کو شہید کردیا-

ترجمان وزارت خارجہ نے اس غیر انسانی اور وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےسعودی عرب کے لئے  بعض مغربی ملکوں کی اسلحہ جاتی حمایت کو غیر ذمہ دارانہ قراردیا -

ان کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں پر حملہ اور یمن کے مختلف علاقوں میں امداد رسانی کے لئے امدادی تنظیموں کو جانے سے روکنا انسان دوستانہ اصول و قواعد کے منافی ہے -

ترجمان وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور با اثرملکوں سے کہا ہے کہ وہ یمن پر ہوائی حملوں کو بندکرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬