‫‫کیٹیگری‬ :
23 April 2018 - 15:12
News ID: 435671
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کے لئے ہرعلم کا سیکھنا ضروری نہیں کہا: اس علم کے سیکھنے کی اہمیت ہے جو انسان کے روح کو قوت و بلندی عطا کرے اور اسے حق کا راستہ دیکھائے ۔
آیت‌الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے آج حوزہ علمیہ انوارطاها کے طلاب سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ فقہ و فقاھت کی راہ میں ہر زحمت قابل تحسین ہے کہا: ہمیں لوگوں کا خدمت گزار اور ناداروں کا ناجی ہونا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا : علماء و طلاب، پیغمبران خدا کے راستہ پر گامزن ہیں ، مولائے کائنات علی علیہ السلام کے بیان سے یہ بات روشن ہے کہ علم کی چار قسمیں ہیں ، پہلی قسم وہ علم ہے جو انسانوں کا ناجی ہے ، دوسرے وہ علم ہے جو انسانوں کے لئے نفع بخش ہے، تیسرے وہ علم ہے انسان کو بلندی عطا کرتا ہے اورچوتھے وہ علم جو انسان کو پستی میں پہونچا دیتا ہے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا: حضرت نے فرمایا کہ وہ علم جو انسان کو نجات دینے والا ہے وہ علم قران ہے ، اسی بنیاد پر معارف قران سے آشنائی کی بہت اہمیت ہے ، قیامت کے دن قران انسانوں کو نجات دینے والا اور خدا کی بارگاہ میں انسانوں کی شفاعت کرنے والا ہے ۔

انہوں نے کہا: جو علم انسانوں کے لئے نفع بخش ہے وہ علم فقہ ہے کیوں کہ انسانی حیات کا ہر خشک و تر علم فقہ سے مربوط ہے اور وہ علم جو انسان کو بلندی عطا کرتا وہ علم نحو ہے نیز وہ علم جو انسان کو پستی کی جانب لے آتا ہے وہ علم نجوم ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬