رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی سے پہلے دین کو سائڈ میں لگانے کی کوشش کی جارہی تھی کہا: اس دور میں دین و سیاست میں جدائی کی تبلیغ کی گئی مگر انقلاب اسلامی نے تمام محاسبات کو بدل کر رکھدیا ۔
انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی نے غلامی کی فکر سے نکال کر اعتماد و شجاعت کے مرحلہ میں لا کھڑا کیا تاکہ ملت ایران ، دشمن کے مقابل پوری طاقت و قوت کے ساتھ کھڑی ہوسکے ، اسی خود اعتمادی اور شجاعت نے دشمن کی تمام سازشوں پر پانی پھیردیا ۔
آیت الله نوری همدانی نے انقلاب اسلامی ایران کی برکتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ولایت فقیہ نے ملک سے سامراجیت کی بساط لپیٹ دی ، انقلاب اسلامی کی برکتوں سے ایران میں ولائی نظام حکومت تشکیل پایا جو پوری دنیا کے لئے آئڈیل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: تمام مسلح فورسز متحد ہیں اور انقلاب اسلامی کے دفاع میں میدان میں حاضر ہیں نیز ان کی حمایت قوم کی بھی ذمہ داری ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸