26 April 2018 - 22:00
News ID: 435709
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے برسلز میں شام کے بارے میں یورپی یونین کی دوسری کانفرنس میں کہا ہے کہ بیرونی مداخلت کے نتیجے میں شام میں امن کا حصول تاخیر سے دوچار ہوا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام میں فائربندی کے نفاذ کو اہم ترجیحات میں قرار دیا اور کہا کہ  ایران، آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کی حیثیت سے روس اور ترکی کے ساتھ مل کر شام میں کشیدگی سے عاری علاقوں کا دائرہ وسیع کئے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ عمل اس بنیاد پر آگے بڑھایا جا رہا ہے کہ بحران شام کو صرف سیاسی طریقے سے شامی عوام اور ان کی اساس پر وسیع سیاسی عمل کے دائرے میں اور اسی طرح اس ملک کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے احترام سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران ایران نے شام میں اس ملک کے عوام اور پناہ گزینوں یہاں تک کہ محصور عوام کو بھی انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کا عمل جاری رکھا ہے۔ اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے شام کی تعمیرنو کے لئے دمشق کے ساتھ تعاون بھی شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی زیرصدارت برسلز میں شام کے بارے میں یہ کانفرنس بدھ کو منعقد ہوئی جس میں ایران سمیت دنیا کے اسّی ممالک کے حکام نے شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬