09 May 2018 - 20:14
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435865
فونت
تہران کی یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ نے ایک بڑا مظاہرہ کر کے امریکی صدر ٹرمپ کے گستاخانہ گھٹیا بیانات کی مذمت کی ہے۔
 طلبا کا امریکا مخالف مظاہرہ / تہران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبا کی بہت بڑی تعداد نے بدھ کو امریکا کے سابق سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا اور امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے-

امریکا مخالف مظاہرے میں شریک طلبا اور اساتذہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بدھ کے روز کے بیانات کی ھمہ جانبہ حمایت کا اعلان کیا-

تہران کی علامہ طباطبائی اور امیر کبیر ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے طلبا نے بھی نماز ظہرین کے بعد یونیورسٹیوں کے احاطے میں احتجاجی اجتماع کر کے امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات اور ایٹمی معاہدے سے اس کے نکلنے کے اقدام کی مذمت کی-

ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس سے بھی اطلاعات ہیں کہ یونیورسٹی کے طلبا اور شہدا کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کی اور امریکا سے مقابلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پر عمل درآمد پر زور دیا-

اس درمیان اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل نے اپنے ایک بیان میں ایرانی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعے کو پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے امریکا مخالف مظاہروں میں شرکت کریں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬