رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے امریکا کی جانب سے ایک طرفہ معاہدہ خاتم کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
انہوں نے کہا: امریکا کی جانب سے ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کئے جانے سے مذاکراتی عمل اور سفارتکاری پر اعتماد کمزور ہوگا ۔
محمد فیصل نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی منسوخی کے پیش نظر کہا: معاہدہ ختم کرنے سے معاملہ سلجھانے کی کوششوں کو ٹھیس پہنچے گی ۔
انہوں نے تاکید کی: امریکا کی علیحدگی کے باوجود دیگر فریقین ابھی بھی معاہدے پر کاربند رہنے کیلئے رضامند ہیں ۔
پاکستان کی اس ڈپلومیٹک شخصیت نے کہا: پاکستان نے ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان معاہد ے کا خیر مقدم کیا تھا، امید ہے تمام فریقین معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کوئی راہ نکالیں گے۔
انہوںنے مزید کہا: امریکا نے ایسے جالات میں معاھدہ منسوخ کیا ہے جب آئی اے ای اے نے بار ہا و بارہا ایران کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۲۱