17 May 2018 - 16:32
News ID: 435962
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے مسلم ریاستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی میں ہونے والے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر قابض صہیونی ریاست کے حالیہ سنگین جرائم کا موثر انداز میں جواب دیں۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام حسن روحانی نے مسلم ریاستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی میں ہونے والے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر قابض صہیونی ریاست کے حالیہ سنگین جرائم کا موثر انداز میں جواب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قطری عوام اور حکومت کو گھیرے میں لینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیرمنصفانہ سمجھتا ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ قطر ہمارا دوست اور برادر ملک ہے جس کے ساتھ ہم تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے امریکہ کے یکطرفہ اقدام کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکی علیحدگی میں نہ تو کوئی مصلحت ہے اور نہ ہی اس میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی فریقین کا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ آج دنیا کے اکثر ممالک امریکی فیصلے کو نامنظور قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

قطری امیر نے خطی مسائل بالخصوص قطر کے بحران سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں ہونے والے آئندہ اسلامی سربراہوں کے غیرمعمولی اجلاس مسئلہ فلسطین سمیت علاقائی بحرانوں پر مشترکہ گفتگو کرنے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬