‫‫کیٹیگری‬ :
26 May 2018 - 14:31
News ID: 436052
فونت
حسن نصراللہ:
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے معمولی وسائل کے ساتھ ہم نے سن دوہزارمیں بڑی کامیابی حاصل کی اور دشمن ذلت آمیز طریقے سے جنوبی لبنان سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔
حجت الاسلام سید حسن نصراللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ جشن استقامت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انیس سو بیاسی سے سن دوہزار تک حزب اللہ کے پاس فوجی وسائل بہت ہی محدود تھے لیکن اس کے باوجود ہم نے عظیم الشان فتح حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو فوجی ساز وسامان اور انسانی وسائل وطاقت آج ہمارے پاس ہے ایسی اس وقت نہیں تھی۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جنوبی لبنان کی آزادی میں اس وقت جن لوگوں نے ہماری مدد کی تھی ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میدان میں اس وقت صرف شام اور ایران نے ہماری مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا یہ کامیابی لبنانی عوام کی ہے اور وہ اس شاندار فتح کے حقدار بھی ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن کسی شرط کے بغیر ذلت آمیز طریقے سے جنوبی لبنان سے نکلنے پر مجبور ہوا۔انہوں نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ہم جنگ پسند نہیں ہیں لیکن جنگ سے ڈرتے بھی نہیں ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے عائد کی گئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد عوام کو ہم سے دور کرنا تھا لیکن یہ سازش بھی ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا حزب اللہ پرکوئی اثر نہیں ہوگا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں اور صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینیوں کے قتل عام کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمی یوم القدس کی ریلیاں ہر سال سے زیادہ پر شکوہ انداز میں نکالی جانی چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬