03 June 2018 - 15:08
News ID: 436145
فونت
رمضان شریف :
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل طاقت ہمارے ملک کی ریڈلائن ہے جس پر یورپ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔
رمضان شریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل طاقت ہمارے ملک کی ریڈلائن ہے جس پر یورپ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔

یہ بات پاسداران انقلاب کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے گزشتہ روز لبنانی 'المیادین' ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گزشتہ تجربات کی بنا پر ملک کی سلامتی کو فراہم کرنے کے مقصد کی تک رسائی کے لئے اپنی دفاعی طاقتوں کو بڑھانا چاہیئے۔

جنرل شریف نے کہا کہ ایرانی میزائل ہتھیار اپنے اتحادی ممالک کی حمایت کے لئے استعمال ہوگا اور اس ہتھیاروں کی ترقی کے لئے کسی بھی کوششوں سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام طاقت کے اعلی سطح پر پہنچتے ہیں جو غیر ملکی امداد حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم اندرونی طاقت پر انحصار کر رہی ہے جو عظیم واپسی مارچ اس کی علامت ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جانب سے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کے نام خط کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا ناب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم (حماس) کے سربراہ 'اسماعیل ہنیہ' نے قائد اسلامی انقلاب 'حضرت آٰیت اللہ خامنہ ای' کے نام ایک خصوصی خط میں القدس کے مسئلے پر مضبوط اور تعمیری مؤقف اپنانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬