10 June 2018 - 16:58
News ID: 436227
فونت
بہرام قاسمی :
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی امریکی حکومت بالخصوص ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی قوانین اور معاہدوں کو نظر انداز کرنے کی علامت ہے۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ایران کے بہادر عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ دھمکیوں کے سامنے ہرگز اپنی سوچ اور رویے کو متاثر نہیں ہونے دیں گے لہذا جب تک امریکہ، ایرانی قوم کے ساتھ دھمکی اور پابندیوں کے بجائے عزت اور منطق کی زبان کا استعمال نہ کرے تو اس کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اغیار کے جارحانہ اقدامات کے سامنے دانشورانہ سلوک اور موثر حکمت عملی کے ذریعے مزاحمت کا راستہ اپناتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی امریکی حکومت بالخصوص ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی قوانین اور معاہدوں کو نظر انداز کرنے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کوئی بھی مشرقی یا مغربی ملک امریکہ کے ساتھ تعاون کو امید کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت ہرگز کسی ملک کے خلاف پابندی، دھمکی، تشدد اور غیرقانونی سلوک کا خیر مقدم نہیں کرتی بلکہ ایسے ظالمانہ رویوں کی مذمت کر رہی ہے۔

قاسمی نے کہا کہ ٹرمپ کے لئے بہتر ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی سوچ کے بجائے دوسرے ممالک کے خلاف اپنے رویے کو درست کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬