12 June 2018 - 15:31
News ID: 436251
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقے 'شہر ری' سے تعلق رکھنے والی ضحا میوند نے ۷ سال کی عمر میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرلی ۔
 ضحا میوند

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت عبدالعظیم (ع) کے روضے کے دارالقرآن کے سربراہ حجت اللہ میرزایی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارالقرآن میں حفظ قرآن کا کورس رکھا گیا تھا جس میں معمول کے مطابق ایک یا ڈیڑھ پارہ حفظ کیا جاتا تھا جبکہ ضحا میوند نے ہر کورس میں پانچ پارے حفظ کئے۔

انہوں نے کہا کہ ضحا میوند اتنی ذہین اور پُرعزم تھیں کہ انھوں نے صرف 18 مہینوں کے دوران پورے قرآن کو حفظ کرلیا۔

کم سن ایرانی حافظہ کی والدہ مریم نعمت الہی نے اپنی بیٹی کی صلاحیت اورقرآن حفظ کرنے پر کہا کہ ضحا نے دو سال کی عمر میں بھی قرآنی آیات بالخصوص آیۃ الکرسی کو بڑی آسانی حفظ کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬