‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2018 - 20:44
News ID: 436388
فونت
آیت الله موسوی جزائری:
صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے کہا: وھابی وسیع پیمانے پر سٹلائٹس کے ذریعہ شیعوں کے خلاف سرگرمیاں انجام دے رہے کہ جس کا مقصد فقط و فقط شیعت اور نظام اسلامی کی ساکھ بگاڑنا ہے ۔
آیت الله موسوی جزائری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله سید محمدعلی موسوی جزائری نے حوزہ علمیہ اھواز کے طلاب اور مبلغات سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شیطانی ٹیم اپنے تمام وسائل کے ذریعہ شیعت کے خلاف پروپگنڈے میں مصروف ہے کہا : تبلیغ کے میدان میں اسلام اور شیعوں کے دشمنوں کے مانند ہمیں ترقی کرنی چاہئے اور مناسب پروگرام کے ذریعہ آگے کی جانب قدم بڑھانا چاہئے ۔

اهواز کے امام جمعہ اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن شب و روز ہمارے خلاف پروگرام بنانے میں مصروف ہے کہا: ہمیں بھی دشمنوں کے مانند اپنے کام کی مناسب پروگرامنیگ کرنی چاہئے اور فعالیتوں میں توسیع دینا چاہئے تاکہ دشمن اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

خبرگان رهبر کونسل میں صوبہ خوزستان کے عوامی نمائندے نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم رسول اسلام(ص)، امام زمانہ (عج) اور شھیدوں کے مقروض ہیں کہا : ہم اس بات کا موقع نہ دیں کہ دشمن مزید اپنی فعالیتیں انجام دے سکے نیز ان کی زہر افشانیوں کو لگام دینے کی کوشش کریں ۔

آیت الله موسوی جزائری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خواتین ، وہابیوں کی نئی اسٹراٹیجیک کا نقطہ پرکار اور ھدف ہیں کہا: وہابیت ، خواتین پر حملہ ور ہے ، وہ خانوادوں کے راستے فرقہ ضالہ وھابیت کی ترویج میں مصروف ہیں کہ جو نہایت ہی خطرناک مسئلہ ہے جس سے سادگی کے ساتھ نہیں گزرنا چاہئے ۔

صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے کہا: وھابی وسیع پیمانے پر سٹلائٹس کے ذریعہ شیعوں کے خلاف سرگرمیاں انجام دے رہے کہ جس کا مقصد فقط و فقط شیعت اور نظام اسلامی کی ساکھ بگاڑنا ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬