25 June 2018 - 13:50
News ID: 436383
فونت
عمان میں اٹھائیسواں قومی «سلطان قابوس» قرآنی مقابلہ اٹھارہ اگست سے شروع ہوگا ۔
قرآنی مقابلے / عمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ عمان کے مطابق قومی قرآنی مقابلہ «سلطان قابوس» علمی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد ہوگا اور خواہشمند افراد نو اگست تک مقابلے کی ویب سایٹ www.quran.gov.om  پر نام درج کروا سکتے ہیں۔

قومی قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کی خواہش ہے کہ اس سال زیادہ سے زیادہ طلبا مقابلے میں شرکت کریں اور ہر شعبے سے آٹھ طلبا فاینل مرحلے کے لیے منتخیب کیے جائیں گے جبکہ آخری مرحلہ  اکتوبر-نومبر میں منعقد ہوگا

مقابلوں کی فنی کمیٹی کے ممبریوسف بن محمد بلوشی کے مطابق ویب سایٹ پر اب تک  ۱۲۲۶ طلبا اور طالبات نام لکھوا چکی ہیں۔

مقابلوں میں لازم ہے کہ شرکاء یا امیدوار کا تعلق عمان سے ہو اور غیر ملکی طلبا شرکت نہیں کرسکتے ہیں جبکہ ہر طالب علم مخصوص شعبے میں ہی شرکت کرنے کا پابند ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ سلطان قابوس قرآنی مقابلہ سال ستائیس سال قبل حفظ ،تفسیر اور تجوید کے شعبے میں شروع ہوا تھا جو بعد میں ۹ شعبوں تک وسیع کردیا گیا اور گذشتہ سال کے مقابلوں میں  ۲۱۵۶ امیدوار شریک تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬