25 June 2018 - 13:41
News ID: 436380
فونت
یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو برکان بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے یمنی میزائلوں نے ریاض میں اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو برکان  بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے یمنی میزائلوں نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے بیلسٹک میزائلوں نے ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ادھر سماجی سائٹوں کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ملک خالد ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬