‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2018 - 13:38
News ID: 436379
فونت
نریندرمودی:
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جاسکتا۔
نریندر مودی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد بہت طویل ہے، بہت وسیع، بہت گہری اور بے شمار قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 اپریل، 1919 کا وہ سیاہ دن کون بھول سکتا ہے جب طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے، ظلم و جبر کے تمام حدود کو پار کرکے بے قصور نہتے اور معصوم لوگوں پر گولیاں برسائی گئی تھیں۔ اس واقعے کے 100 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ ہم اسے کیسے یاد کریں اس پر ہم سب غور کر سکتے ہیں، لیکن اس سانحہ نے جو دائمی پیغام دیا ہمیں ہمیشہ اسے یاد رکھنا چاہئیے ۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کوئی مسئلہ کا حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کامیابی ہمیشہ امن اور عدم تشدد، قربانی اور ایثار کی ہوتی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬