‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2018 - 13:47
News ID: 436381
فونت
علامہ مقصود ڈومکی:
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعجب ہے کہ جنہیں اسلام دشمن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناچنے اور شراب نوشی کرنے پر شرم نہیں آتی، وہ امت مسلمہ کو شرک اور درس دیتے ہیں، تعجب ہے۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس کا انعقاد حبیب چوک پر کیا گیا، کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی، جبکہ مہمان خاص سابق صدر مملکت و سابق چیئرمین سینیٹ سردار محمد میاں سومرو اور تحریک انصاف کے رہنما محمد اسلم ابڑو تھے۔

کانفرنس سے علامہ مقصود ڈومکی، محمد میاں سومرو، چیئرمین شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو، مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن ارشاد حسینی جندان، اہلسنت رہنما طفیل احمد قادری، سید احسان علی شاہ بخاری، سید غلام شبیر نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یوم انہدام جنت البقیع آل سعود کے مکروہ کردار کو بے نقاب کرنے کا دن ہے، جس دن کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کو ڈھا کر امت مسلمہ کو سوگوار کر دیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تعجب ہے کہ آل سعود یمن میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانا تو جائز سمجھتے ہیں، لیکن روضہ رسولﷺ کو بوسہ دینا ناجائز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں اسلام دشمن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناچنے اور شراب نوشی کرنے پر شرم نہیں آتی، وہ امت مسلمہ کو شرک اور درس دیتے ہیں، تعجب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا بھر کی اسلام دشمن افواج کی مدد سے آل سعود یمن پر حملہ آور ہوئے ہیں، مگر شکست ان جارح قوتوں کا مقدر ہوگی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬