28 June 2018 - 12:50
News ID: 436418
فونت
بہرام قاسمی :
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ہم اپنے اندرونی وسائل کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی موثر اقداما اٹھانے کے لئے آمادہ ہیں۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے ملکی تیل برآمدات کو روکنے کے حوالے سے امریکی دباؤ کے جواب میں کہا کہ ایران اپنی صلاحیت پر انحصار کرتے ہوئے امریکی پابندیوں اور دباؤ کا مقابلہ کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں ایرانی تیل کی فروخت کو روکنے سے متعلق سنیئر امریکی عہدیدار کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکہ یہ بات مان لے کہ وہ دنیا میں اپنی ماضی کی پوزیشن کھو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ہم اپنے اندرونی وسائل کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی موثر اقداما اٹھانے کے لئے آمادہ ہیں۔

قاسمی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ باور کرنا چاہئے کہ پتھر کا دور ختم ہوچکا ہے کہ اور آج وہ دوسرے ممالک اور عوام پر اپنی یکطرفہ خواہشات کو مسلط نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید بعض ممالک ان پابندیوں اور دباؤ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوں مگر آج دنیا اور اقوام میں شعور اور آگاہی بڑھ چکی ہے اور وہ یکطرفہ پالیسی کو ہرگز تسلیم نہیں کرنے والیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ کو اب تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ایرانی قوم آزاد و خودمختار ہے اور امریکہ اپنے پہلے ہی آزمائے ہوئے ناکام منصوبوں کی غلطی کو پھر سے دہرا ریا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکی قیادت دنیا کے امن و سلامتی کو انتہاپسندانہ مؤقف کے ذریعے متار کرنے بجائے منطقی رویہ اپنائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬