‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2018 - 15:44
News ID: 436448
فونت
‌آیت الله نوری همدانی کی موجودگی میں؛
ماه مبارک رمضان میں تفسیر قرآن کے دورے پر بھیجے گئے اساتذہ کے اختتامیہ کا پروگرام ، دارالقرآن علامہ طباطبائی میں علماء ، شخصیتوں اور اہل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا ۔
تفسیر قرآن کے سرگرام افراد کی تجلیل کا پروگرام

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ماه مبارک رمضان میں تفسیر قرآن کے دورے پر بھیجے گئے اساتذہ کے اختتامیہ کا پروگرام دارالقرآن علامہ طباطبائی میں منعقد ہوا جس میں علماء ، شخصیتوں اور کثیر تعداد میں اہل حوزہ نے شرکت کی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی، دیگر آیات عظام اور حجج اسلام والمسلمین مرتضی مقتدائی، نجم الدین طبسی، احمدی فقیہ یزدی، سید هاشم بطحائی، فاضل گلپائگانی، حسین بنیادی، رحمانی سبزواری، واعظ موسوی، مجید تلخابی نے اس پروگرام میں شرکت کی اور تفسیر قرآن کے سرگرام افراد کی تجلیل کی گئی ۔

اس پروگرام کے آغاز میں سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین میرکتولی نے کہا: امسال 5 تبلیغی مراکز کی ھماھنگی سے تفسیر قران کریم کے 160 اساتذہ ، ملک کے مختلف علاقوں میں بھیجے گئے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزه علمیہ میں قرانی معارف اور ثقافت کے ترویج کی عظیم اور بے کراں توانائیاں موجود ہیں کہا: حوزه علمیہ کے دسیوں برجستہ اساتذہ تفسیر کے میدان میں فعالیت انجام دینے کے لئے تیار ہیں کہ جس سے بہترین نتیجہ ملنے کی امید ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین میرکتولی نے مزید کہا: ہم ماہ محرم میں بھی قرانی اور عاشورائی معارف کی تشریح کے لئے اساتذہ روانہ کرنے میں کوشاں ہیں ۔

اس پروگرام کے آخرمیں حوزه های علمیہ قم کی سپریم کونسل کے رکن آیت الله مقتدائی، تبلیغات اسلامی میں ثقافتی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین روحانی نژاد ، خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله سید هاشم بطحائی ، حجت الاسلام والمسلمین رحمانی سبزواری، حجت الاسلام والمسلمین سید مرتضی میرکتولی ، حجت الاسلام والمسلمین سید محمد واعظ موسوی، حجت الاسلام غلام عباس هاشمی همدانی و حجت الاسلام حسن پاکراه کی تجلیل کی گئی ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬