رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه های علمیہ قم کی سپریم کونسل کے رکن آیت الله مرتضی مقتدائی نے ماه مبارک رمضان میں تفسیر قرآن کے دورے پر بھیجے گئے اساتذہ کے اختتامیہ کا پروگرام میں جو دارالقرآن علامہ طباطبائی قم میں منعقد ہوا ، تقریر کرتے ہوئے مبلغین کو تفسیر قران کریم پرخصوصی توجہ کرنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے ملک کے مختلف گوشے میں مفسرین بھیجے جانے کے پروگرام کو سراہا اور کہا: حقیقتا یہ پروگرام خاص اہمیت اور عظمت کا حامل ہے کہ اس میں 160 برجستہ مفسرین نے شرکت کی اور تبلیغ کے موقع سے بخوبی استفادہ کیا ، یہ ایک الھی نعمت ہے ۔
آیت الله مقتدائی نے یہ کہتے ہوئے کہ مبلغین تفسیر قران کریم پرخصوصی توجہ کریں کہا: تبلیغ کے ایام کے مفسرین کے مطالب کو کتاب ، مقالات اور مجلات کی صورت میں لایا جائے اور عوام کی درمیان میں اسے تقسیم کیا جائے اسے کسی خاص مکان سے مخصوص نہ کیا جائے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تفسیری و تبلیغی فعالیتں جاویدان اور باقی رہنے والی ہیں کہا: قرانی اساتذہ اور اس میدان میں سرگرم عمل افراد خود پر فخر کریں کہ قران کریم کی خدمت میں مصروف ہیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸