‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2018 - 14:24
News ID: 436443
فونت
حجت الاسلام کاظم صدیقی:
تہران کے خطیب جمعہ نے امریکہ اور اس کے حامیوں کے ایران مخالف اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ایران کی عزت و سربلندی کے مورچوں پر حملے کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔
آیت اللہ کاظم صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام کاظم صدیقی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں دشمن کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کو سمجھنے اور ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ میزائل ٹیکنالوجی اور دوسرے سائنسی میدانوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت سے دشمن بوکھلایا ہوا ہے اور وہ ایک بار  پھر پابندیوں کے حربے آزمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ایران کے مختلف شہر دشمن کے میزائل حملوں کا نشانہ بنتے رہے لیکن آج ایران نے میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے، دشمن سے جارحیت کی سوچ چھین لی ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں ایران کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف ایران کی جنگ نے دنیا کو دہشت گردی کے سنگین خطرات سے بچا لیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬