30 June 2018 - 14:01
News ID: 436437
فونت
امریکی اخبار کے مطابق بحرین نے مظاہرین کو کچلنے کے لیے سعودی عرب،کویت اور امارات وغیرہ سے دس ارب ڈالر امداد حاصل کی ہے ۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی منامہ پوسٹ سے رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار ٹایمز نے انکشاف کیا ہے کہ سال ۲۰۱۱ سے شروع ہونے والے عوامی احتجاجات کو روکنے کے لیے بحرین کو اب تک کویت،سعودی اور امارات سے دس ارب ڈالر امداد کی رقم مل چکی ہے۔

منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکن ٹایمز سے انکشاف کیا ہے کہ سال ۲۰۱۱ سے جاری عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے آل خلیفہ  مختلف عرب ممالک سے دس ارب ڈالر دریافت کرچکی ہے۔

نیویورک ٹایمز کا انکشاف؛بحرین، مظاہرین کو کچلنے کے لیے دس ارب ڈالر کی امداد

رپورٹ کے مطابق عوامی مظاہروں میں شیعہ اکثریت عوام پیش پیش ہیں اور انکو کچلنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ دس ارب ڈالر کے علاوہ سعودی حکومت مختلف دیگرشعبوں میں بھی مدد کررہی ہے۔

بحرین سے دیگر خبر یہ ہے کہ شیعہ رہنما  شیخ علی رحمة کے مقدمے میں جان بوجھ کرتاخیر کی جارہی ہے۔

سیٹلایٹ چینل «اللولوءة» کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی رحمہ کو جنوری ۲۰۱۶ میں مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے انکے گھردراز کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬