‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2018 - 13:58
News ID: 436436
فونت
عراق:
حرم امام حسین علیہ السلام سے وابستہ کربلا کے تحقیقاتی مرکز کے تعاون سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔
زائرین اربعین حسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  آستانہ حسینی کے مطابق کربلا کے تحقیقاتی مطالعاتی مرکز کے مطابق دوسری بین الاقوامی زیارت اربعین کانفرنس اکتوبر میں منعقد کی جارہی ہے

بین الاقوامی کانفرنس  «زیارت اربعین، خودسازی کی معراج اور معنویت» کے عنوان سے منعقد ہوگی جسمیں شریک مقالوں کو

علمی میگزین «السبط» میں شایع کیے جائیں گے۔

مطالعاتی مرکز کے ڈایریکٹرعبدالامیر قریشی کا کہنا تھا: کانفرنس کا مقصد زیارت اربعین کو اجاگر کرنا اور عرق کی تاریخی ،ثقافتی اور تہذیبی حوالوں سے اسکی اہمیت اور آثار کو عام کرانا ہے۔

انکا کہنا تھا: زیارت اربعین کانفرنس کے انعقاد سے بقاء باہمی،گفتگو اور رواداری کی فضاء کو متسحکم کرنے اور شدت پسندی کے اثرات کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

قریشی کا مزید کہنا تھا: خواہشمند حضرات یکم اگست تک اپنے مقالے «WORD فایل میں ارسال کرسکتے ہیں جبکہ بہترین مقالہ نگاروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬