رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے اور دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے یورپ اور اسلامی جمہوریہ ایران کےدرمیان باہمی مذاکرات تعمیری اور مثبت تھے۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا نے ہفتہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ یورپی اور ایرانی حکام نے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے تعمیری بات چیت کی۔
اس نیوزایجنسی کے مطابق، ایران کا نقطہ نظر یہ ضروری ہے کہ جوہری معاہدے کے دیگر فریقین ایران کے جوہری، سیاسی اور اقتصادی حقوق کو تسلیم کریں۔
چینی سینٹرل ٹیلیویڑن نے کہا کہ ایران کے سینیئر حکام کے نظر میں جوہری معاہدے کے یورپی فریقین کے پاس تعاون کو جاری رکھنے کے لئے سیاسی عزم ہے۔
چینی آرگ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دوطرفہ تعمیری مذاکرات کے باوجود ایرانی صدر مملکت 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ یورپ کا مجوزہ اقتصادی پیکیچ ایران کے تمام تر مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا لہذا ہمیں امید ہے کہ ایرانی مطالبات کی منظوری کو یقینی بنایا جائے جو جوہری معاہدے میں تعاون کے لئے ناگزیر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/