10 July 2018 - 21:15
News ID: 436560
فونت
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف مسلسل معاشی جنگ کے سلسلے میں ایران کی سیاحتی کمپنی 'ماہان' پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف مسلسل معاشی جنگ کے سلسلے میں ملائیشیا میں قائم ایران کی سیاحتی کمپنی 'ماہان' پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک بیان یہ دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقوامی دہشتگردی کے ساتھ تعلقات کے جرم میں ایران کی 'ماہان' کمپنی کے نام کو نئی امریکی پابندیوں کی فہرست کو میں شامل کردیا گیا ہے۔

اس بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہان کمپنی کے بین الاقوامی دہشتگردی کے ساتھ رابطے کی وجہ سے اس کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے قوانین لاگو ہوجاتے ہیں۔

اس بے بنیاد دعوے کے مطابق، ایرانی 'ماہان' کمپنی، پورے خطے میں دہشتگردوں کی پشت پناہی اور تشدد و بدامنی کے پھیلاو کے لیے پاسداران انقلاب کی سرگرمیوں کی حمایت کر رہی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬