11 July 2018 - 14:05
News ID: 436566
فونت
عراقچی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ عالمی سطح پر امریکہ گوشہ نشین ہو گیا ہے۔
سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شریک عالمی طاقتوں کے نمائندوں نے جوہری معاہدے پر قائم رہنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بشمول تیل، بینکاری، ٹرانسپورٹیشن، جہاز رانی اور انشورنس کے شعبوں میں باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا.

 اعلی ایرانی سفارتکار اور جوہری مذاکراتی ٹیم کے رکن نے کہا ہے کہ ویانا میں حالیہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی نشست میں ایران اور اس کے اقتصادی پارٹنرز کے درمیان ڈالر کے بغیر تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

سید عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اختتامی بیان جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایک سنگ میل تھا اور اس نشست سے عالمی سطح پر امریکی تنہائی واضح نظر آگئی.

عراقچی نے کہا کہ اگر مغربی فریقین کی جانب سے ایرانی مفادات کو تحفظ فراہم نہیں ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬