رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ھوا چون اینگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا تجارتی میدان میں غنڈہ گردی اور بلیک ملینگ کررہا ہے۔
چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بیجنگ امریکا کی منہ زوری اور زور و زبردستی پر مبنی مطالبے کو ہرگز نہیں مانےگا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی جنگ میں امریکا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر طرح کے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم چینی کمپنیوں اور اپنے عوام کے مفادات کی مکمل حفاظت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت امریکا کی من مانی اور خود سری کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کرے گی اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی حفاظت کرے گی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف ، ڈبلیو ٹی او ، یورپی بینکوں کے عہدیداروں اور دنیا کے کئی دیگر مالی اداروں اور بڑے بینکوں نے چین کے خلاف امریکا کی تجارتی جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکا نے چینی مصنوعات پر چونتیس ارب ڈالر ٹیرف عائد کرکے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید چینی مصنوعات پر کسٹم عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/