15 July 2018 - 16:10
News ID: 436606
فونت
قرآنی ثقافت کی ترقی سے متعلقہ کونسل کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآنی تعلیمات کو مزید فروغ دیا جارہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں تقریبا ۲۰ ہزار افراد قرآن پاک کے حافظ ہیں۔
حرم حضرت معصومه(س) قم میں ترتیل خوانی قرآن کریم کامنظر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قرآنی ثقافت کی ترقی سے متعلقہ کونسل کے ڈپٹی محمد انجم شعاع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآنی تعلیمات کو مزید فروغ دیا جارہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں تقریبا 20 ہزار افراد قرآن پاک کے حافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کی اعلی کونسل، اسلامی پروپیگینڈہ تنظیم، وزرات ثقافت اور اسلامی گائیڈنس اور ادارہ تعلیم کو قرآن پاک کے حفظ کرنے کے لئے سنجیدہ اور مناسب اقدامات کرنا چاہیئے۔

انجم شعاع نے کہا کہ قرآن مجید کے حفظ سے متعلقہ ویب سائٹ میں دس لاکھ اور 12 ہزار افراد رجسٹرد کئے جا چکے ہیں جس سے 60 فیصد سے زائد نصف قرآن کے حافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آئندہ 17 سال تک ملک بھر میں قرآن پاک کے حافظوں کی تعداد کو ایک کروڑ تک پہنچنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬