16 July 2018 - 15:13
News ID: 436610
فونت
ہندوستان نے ممبئی میں ایرانی بینک " پاسارگاد " کو اپنی برانچ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
 پاسارگاد بینک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے پاسارگاد بینک کو ممبئی میں برانچ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ پیوش گوئل نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مرکزی بینک کو شہر ممبئی میں پاسارگارد بینک کی برانچ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

ہندوستان کی ریزرو بینک نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان میں تین ایرانی بینکوں ، پاسارگاد بینک، پارسیان بینک اور سامان بینک کو اپنی برانچ کھولنے کی اجازت دینے کا مسئلہ زیرغور ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬