رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد آیت اللہ جعفر سبحانی نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان کے ممتاز علماء کی رائے کو معتبر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی تمام انتخابات میں بھر پور شرکت پر تاکید کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات شرکت کے حوالے سے پاکستان کے ممتاز علماء کا نظریہ معتبر ہے ووٹ عوام کی طاقت کام ظہر ہے اور عوام کو ووٹ کی طاقت کے ذریعہ باطل قوتوں کو حساس جگہوں تک پہنچنے سےر وکنا چاہیے۔
پوچھے گئے سوال کے جواب میں آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کا کہنا تھاکہ پاکستان الیکشن کے حوالے سے ہم یہاں دور سے قطعی فیصلہ نہیں دے سکتےلیکن تجربہ بتاتا ہے کہ جب بھی متدین افراد نے الیکشن میں شرکت کی کامیاب ہوئے ہیں ۔
سوال کا متن حسب ذيل ہے:
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی
سلام علیکم
پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔
الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟
ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
با احترام و اکرام
آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی جواب حسب ذیل ہے:
ہم یہاں دور سے کوئی قطعی فیصلہ نہیں دے سکتے لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ جب بھی متدین اور امور کو سمجھنے والے افراد نے انتخابات میں شرکت کی ہے اور کامیاب ہوئے ہیں اتنا ہی فائدہ اٹھاتے ہیں
اس کے علاوہ اس مسئلے میں پاکستان کے علما کی نظر معتبر ہے اور اس کی پیروی کرنا ضروری ہے
حضرت امام (خمینی) فرمایا کرتے تھے کہ تمام انتخابات میں حاضر رہو۔
دفتر آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی
/۹۸۹/ف۹۷۶/