17 July 2018 - 19:05
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436626
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں ۵۰ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران و روس کے وزرائے خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

روس کی توانائی کی بڑی کمپنیوں اور ایرانی وزارت تیل کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر بات چت جاری ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق ماسکو اور تہران دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھا رہے ہیں اور روس، ایران میں توانائی کے شعبہ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے اعلی مشیر علی اکبر ولایتی نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ولایتی  کا کہنا ہے کہ روس ایران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬