سرزمین ایران کے مشھور عالم دین آیت الله مرتضی تهرانی کٹنی کی مشکل کے سبب ہاسپیٹل میں ایڈمیٹ تھے جہاں آج صبح انتقال کرگئے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین آیت الله مرتضی تهرانی کٹنی کی مشکل کے سبب ہاسپیٹل میں ایڈمیٹ تھے جہاں آج ۲۱ جولائی سنیچر کی صبح انتقال کرگئے ، آپ کا جنازہ حرم مطهر حضرت امام رضا علیہ السلام کا طواف کرانے کے بعد آج ہی تہران منتقل کیا جائے گا ۔
آیت الله مرتضی تهرانی کی اطلاع رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، اس عظیم عالم دین کی تشییع ۲۳ جولائی سموار کو تہران میں منعقد ہوگی ۔
آیت الله مرتضی تهرانی ، مرحوم آیت الله حاج آقا مجتبی تهرانی کے بڑے بھائی اور حضرت امام خمینی(ره) کے شاگرد خاص تھے ۔
آپ نوجوانی میں حوزہ کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلی تعلیم کی غرض سے قم تشریف لائے اور آیت الله العظمی بروجردی اور امام خمینی(ره) کے درس خارج میں جوان ترین طلاب میں شمار کئے جاتے تھے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے