22 July 2018 - 16:31
News ID: 436671
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : اسرائيل کی ماہیت اور حقیقت کے بارے میں ہماری بات بالکل درست ثابت ہوئي ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے آج ثابت ہوگيا کہ اسرائیلی حکومت نسل پرست حکومت ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے بیرون ملک ایرانی سفراء کے اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایرانی قوم امریکی دباؤں میں ہر گز نہیں آئے گي ۔ امریکی صدر شیر کی دم کے ساتھ کھیلنا ترک کردے ۔ مزاحمت یا تسلیم کے علاوہ کوئي اور راستہ نہیں۔

انہوں نے بیان کیا : ایرانی سفراء بیرون ملک ایرانی تاریخ، ادب ، ثقافت اور ایرانی قوم کے نمائندے ہیں ۔ ایرانی سفراء تمام ایرانیوں کے نمائندہ ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : امریکہ کی موجودہ حکومت نے عالمی برادری کے ساتھ جنگ و جدال شروع کررکھا ہے امریکی حکومت صرف اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور دوسرے ممالک کے مفادات کو پامال کررہی ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی حقوق کی مخالفت، عالم اسلام کی مخالفت اور مسئلہ فلسطین کی مخالفت  اس دور میں بام عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔

انہوں نے وائٹ ہاوس کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ٹرمپ سیاسی لحاظ سے ایک نا تجربہ کار شخص ہے کیونکہ ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنے کی تجویز ایک بیوقوفانہ درخواست ہے کیونکہ ہمارے پاس بہت سے آبناوں ہے اور آبنائے ہرمز، ان آبناوں میں سے ایک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام اب تک تاریخ کے مختلف دوروں میں آبنائے ہرمز کی حفاظت کے ذمہ دار تھے۔

انہوں نے کہا : موجودہ صورتحال میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنا بڑی غلطی ہے اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنا، تسلیم ہونا اور ایرانی قوم کی کامیابیوں کے خاتمے کے مترادف ہے۔

حجت الاسلام روحانی نے کہا : امریکیوں کو اچھی طرح سے سمجھنا چاہیے کہ ایران کے ساتھ امن امن کی ماں اور ایران کے ساتھ جنگ کرنا سب جنگوں کی ماں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایرانی عوام کی امن پسند ثقافت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے علاقائي ممالک کی دہشت گردی کے خلاف حمایت کر کے داعش کا عراق و شام سے خاتمہ کردیا اور اس حوالے سے خود پر فخر کرتے ہیں۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : اسرائيل کی ماہیت اور حقیقت کے بارے میں ہماری بات بالکل درست  ثابت ہوئي ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے آج ثابت ہوگيا کہ اسرائیلی حکومت نسل پرست حکومت ہے۔

انہوں نے کہا : آج دنیا میں ایرانی سفارتکاروں کی بہت بڑي ذمہ داری ہے ۔ امریکہ ایرانی قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے اور ہمیں دشمن کی معاندانہ پالیسیوں کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : ایران اور ایرانی قوم کے خلاف امریکی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ہم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف 12 سالہ امریکی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ ہم نے علاقائي ممالک کی دہشت گردی کے خلاف حمایت کرکے داعش کا عراق و شام سے خاتمہ کردیا ۔ہمارا ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکہ ایرانی قوم کے ساتھ علاقائی اور عالمی اقوام کا بھی دشمن ہے اور ایرانی قوم کو امریکہ کی ظالمانہ اور تسلط پسندانہ  پالیسیوں کے خلاف استقامت اور پائداری پر فخر حاصل ہے۔ ہم امریکہ کی ظالمانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور امریکہ کو اللہ تعالی کی مدد اور نصرت کے ساتھ شکست سے دوچار کردیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ایران اور اپنے پڑوسیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : ہم ایران کے ساتھ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے روس کے ساتھ ایران کے تعلقات کے حوالے سے کہا : روس کے ساتھ ہماری تعلقات دوستی اور باہمی مفادات پر مبنی ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬