‫‫کیٹیگری‬ :
23 July 2018 - 17:02
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436677
فونت
آیت الله ‌آملی لاریجانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ نے ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے امریکا کو دئے جانے والے انتباہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے اسلامی جمھوریہ ایران کے تمام منصب داروں اور عوام کا بیان جانا اور کہا: امریکا آگاہ رہے کہ ایران کے سلسلہ میں اس کی ہر نامعقول حرکت ، ناقابل فراموش اور یادگاری جواب سے ربرو کرے گی ۔
آیت الله ‌آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ آیت الله ‌آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلی منصب داروں سے ملاقات میں حضرت علی ابن موسی الرضا (ع) کی ولادت کی مبارکباد پیش کی اور کہا: امام ھشتم(ع) سے توسل کے نتیجہ میں دعاوں کی قبولیت کے بارے میں جو واقعات نقل ہوئے ہیں وہ نہایت ہی درس آموز ہیں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اہل معنویت ، حرم حضرت علی ابن موسی الرضا (ع) پر خاص توجہ رکھتے تھے کہا: «عیون اخبار الرضا» جیسی کتابیں معارف اهل بیت (ع) کا مجموعہ ہیں ، ہم نعمت ولایت اهل بیت (ع) پر خدا کے شکر گزار ہیں نیز پروردگار عالم سے دست بہ دعا ہیں کہ اپ کی محبتیں ہمارے دلوں میں برقرار رکھے ۔

آیت الله ‌آملی لاریجانی نے اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے امریکا کو دئے جانے والے انتباہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے اسلامی جمھوریہ ایران کے تمام منصب داروں اور عوام کا بیان جانا اور کہا: امریکا آگاہ رہے کہ ایران کے سلسلہ میں اس کی ہر نامعقول حرکت ، ناقابل فراموش اور یادگاری جواب سے ربرو کرے گی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬