قرآنی نسخے میں غلطی کی موجودگی پر وزارت اوقاف نے تمام مساجد اور مدارس سے اس نسخے کو جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی machahid24.com سے رپورٹ کے مطابق، وزارت اوقاف الجزایر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآنی نسخے میں غلطی کی موجودگی کے تحت تمام مساجد اور مدارس سے ان نسخوں کو جمع کرایا جائے ۔
«ابن الحفصی» پبلیکیشنز کے «مصحف الحاذق الصغیر» کے عنوان سے شایع کردہ قرآنی نسخے میں اشاعتی نقایص موجود ہیں۔
وزارت اوقاف الجزایر نے اس نسخے کی اشاعت روکنے کی درخواست کرتے ہوئے تمام متعقہ اداروں سے اس کی تقسیم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اگرچہ وزارت اوقاف کے بیان میں تفصیلات کا زکر نہیں کیا گیا ہے تاہم مساجد کے امام اور حفاظ کے مطابق اس نسخے میں متعدد اغلاط موجود ہیں۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے