04 August 2018 - 13:43
News ID: 436773
فونت
پاکستان کو تباہ کرنے والے وہابی دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں ۱۲ تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگادی۔
اسکول

رسا نیوز ایجنسی کی ایکسپریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو تباہ کرنے والے وہابی دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں 12 تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگادی۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں چلاس کے علاقے داریل اور تنگی میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مسلح وہابی دہشت گردوں  نے 10 تعلیمی اداروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کے بعد انہیں آگ لگادی جب کہ 2 کو تباہ کرنے کے لیے بارودی مواد بھی استعمال کیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود بھی چلاس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مسلسل کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬