04 August 2018 - 13:37
News ID: 436772
فونت
نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے ۲۱ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ۲۹ کو بچا لیا گیا ہے۔
 کشتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اب تک 17 خواتین اور چار بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ریاستی امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ حادثہ نائیجیریا کی ریاست سوکوٹو کے ضلع گاندھی کے ایک دریا میں پیش آیا، حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی بنی، بدقسمت کشتی پر 50 سے زائد افراد سوار تھے۔

نائییجریا میں خستہ حال کشتیوں اور گنجائش سے زائد افراد کے کشتی میں سوار ہونے کے باعث اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتےہیں، اس سے قبل جولائی میں بھی 22 نائیجیرین تاجر کشتی ڈوبنے سے ہلاک  ہو چکے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬